turky-urdu-logo

کل سورج کعبہ کے عین اوپر آئے گا، قبلہ کی درست سمت کا تعین ہو سکے گا

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ پروفیسر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کل سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق سورج کل دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جبکہ سورج کل دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر 90 درجے پر ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ سورج عین اوپر آنے پر خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔

ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ افریقا، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کیلئے قبلے کی درست سمت تعین کی جاسکے گی۔

Read Previous

پاکستان کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ

Read Next

ترکی کے جدید جنگی ڈرون طیاروں نے جنگی حکمت بدل کر رکھ دی ہے، صدر ایردوان

Leave a Reply