turky-urdu-logo

اسرائیل کی حماس کے ملٹری کمانڈر کو شہید کرنے کی تمام کوششیں ناکام

اسرائیل نے حماس کے ملٹری کمانڈر محمد ضعیف کو فضائی حملے میں شہید کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہو گئی۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ محمد ضعیف کو اپارٹمنٹ میں فضائی حملہ کیا لیکن وہ اس حملے میں بچ گئے ہیں۔ اسرائیل نے آج غزہ کے جنوبی علاقے میں کئی حماس کے ٹھکانوں پر کئی فضائی حملے بھی کئے۔ دوسری طرف حماس نے بھی بدلے میں تل ابیب پر کئی راکٹ فائر کئے۔

عالمی برادری کی طرف سے اسرائیل کو غزہ پر حملے روکنے کے مطالبات بے سود ثابت ہو گئے کیونکہ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر حملے تاحال جاری ہیں۔

فرانس نے مصر اور اردن کے ساتھ مل کر اقوم متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں تشدد کو ختم کرنے کے لئے قرارداد جمع کروا دی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیش کی جانے والی تمام قراردادوں کو امریکہ مسلسل ویٹو کر رہا ہے۔ اس کا موقف ہے کہ قراردادوں سے تشدد ختم کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔ ابھی تک سیکیورٹی کونسل میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کے لئے قرارداد پیش نہیں کی جا سکی ہے۔

اسرائیلی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فی الحال غزہ پر حملے بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Read Previous

ترکی، فلسطین اور پاکستانی وزرائے خارجہ ترکی سے نیویارک روانہ

Read Next

بیشکتاس کلب نے ترکش کپ اپنے نام کر لیا

Leave a Reply