turky-urdu-logo

ترکی، فلسطین اور پاکستانی وزرائے خارجہ ترکی سے نیویارک روانہ

ترکی، فلسطین اور پاکستان کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی سے نیویارک روانہ ہو گئے۔
مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل شروع ہو گا۔

پاکستانی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی فلسطین کے مسئلے پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے کے لیے سفارتی مشن پر ترکی پہنچے تھے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترکی سے اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سوڈان، فلسطین اور ترک وزائے خارجہ کے ساتھ نیو یارک روانہ ہونا تھا ۔ لیکن فلسطینی سفیر کی راہ میں رواٹیں ڈالی جا رہی تھیں تا کہ فلسطینی وزیر خارجہ غزہ کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس آگاہ نہ کرسکیں۔
ترکی کے بعد شاہ محمود قریشی اپنے نیو یارک کے دورے کے دوران مختلف سیاسی شخصیات سے "اہم ملاقاتیں” کریں گے اور ‘یو این جی اے میں مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔
وہ مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے بھی بات کریں گے اور فلسطین کی صورتحال سے متعلق پاکستان کے موقف کو ان تک پہنچائیں گے۔

Read Previous

فلسطین کے بحران پر سلامتی کونسل کا چوتھا ہنگامی اجلاس بھی بے نتیجہ ختم

Read Next

اسرائیل کی حماس کے ملٹری کمانڈر کو شہید کرنے کی تمام کوششیں ناکام

Leave a Reply