مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔
فلسطینی مظاہرین سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کاروباری مراکز بند کر دیے گئے ۔
اسرائیلی فورسز نے احتجاجی مظاہرین پر تشدد کیا اور مشرقی یرو شیلم اور مغربی کنارے سے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا۔
اسرائیلی حملوں میں اب تک 219 فلسطینی شہید ہو چکے، شہدا میں 63 بچے ، 16 بزرگ اور 36 خواتین شامل ہیں جب کہ 1400 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ادھر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملے روکنے سے پھر انکار کردیا اور اسرائیل نےمصرکی جنگ بندی کی تجویزمستردکردی جب کہ حماس نے جنگ بندی کی تجویز قبول کی تھی اور تجویزپرجمعرات کی صبح 6 بجےسےعمل درآمدہونا تھا۔
