turky-urdu-logo

بھارتی ساحلی علاقے سمندری طوفان کی لپیٹ میں، 12 افراد ہلاک

بھارت میں سمندری طوفان تاؤتے نے ساحلی علاقوں کو لپیٹ  میں لے لیا۔ کئی علاقوں میں طوفان نے تباہی مچا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاستوں کرناٹکا، کیرالا، گوا اورمہاراشٹرا میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں سے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔

سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لاکھوں افراد نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔

خیال رہے کہ سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے جو آج رات یا کل صبح بھارتی ریاست گجرات پہنچے گا۔

 

Read Previous

اسرائیلی فوج نے آخری حد بھی پار کر دی، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا

Read Next

واٹس ایپ کی نئی پالیسی صارفین کبھی بھی قبول کر سکتے ہیں

Leave a Reply