صدر رجب طیب ایردوان کا ایرانی صدر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر رابطہ
دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین پر تفصیلی بات چیت کی
صدر ایردوان نے مسلم امہ کو متحد ہو کر اس تنازعے کو مستقل طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں بین الاقوامی برادری کو بھی اسرائیل کو سبق سکھانا چاہیے۔
صدر ایردوان نے صدر روحانی سے کہا ہے کہ اس حوالے سے عالم اسلام کو بھی لفظی و عملی اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔
