Turkiya-Logo-top

بحیرہ عرب کے سمندری طوفان نے بھارت اور پاکستان میں اثر دکھانا شروع کر دیا

بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں بننے والے سمندری طوفان ’ٹاک ٹائی‘ نے بھارت میں اثر دکھانا شروع کردیا۔

طوفان کا رخ گجرات کی جانب ہوگیا ہے جس کے بعد بھارتی ریاست کیرالہ میں تیز ہوائیں اور طوفانی بارشیں شروع ہوگئیں۔

تیز ہواؤں کے باعث کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں، پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست گجرات اور قریبی علاقوں کیلئےسائیکلون الرٹ جاری کردیا۔
ادھر پاکستان کے شہر سکھر میں سمندری طوفان ٹاک ٹائی کے اثرات، آندھی اورطوفان کے باعث خیرپور، کوٹ ڈیجی اور روہڑی میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان سیپکو کے مطابق گمبٹ، ڈوکری، رسول آباد ودیگر شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

ترجمان سیپکو کے مطابق سیپکو کے اہلکار متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔

Read Previous

اسرائیل کا غزہ پر زمینی حملہ اس کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، فلسطینی تنظیم

Read Next

اسرائیل کے میزائل حملوں سے غزہ میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا

Leave a Reply