turky-urdu-logo

حماس کا اسرائیلی حملوں پر بھرپور جواب، دو اسرائیلی شہروں پر راکٹ حملے

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کا اسرائیلی شہروں پر راکٹوں سے حملہ
اسرائیلی شہر دمونہ اور اشدود پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا
حماس کے عزالدین القاسم بریگیڈ نے دمونہ پر 15 اور اشدود پر 50 راکٹ فائر کئے
حماس کی تنظیم القاسم بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی گیس پلانٹ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا ہے جو غزہ کے ساحل کے قریب واقع ہے۔ اسرائیل نے ابھی تک حماس کی طرف سے فائر کئے گئے راکٹوں سے ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔
غزہ پر اسرائیلی میزائل حملوں میں اب تک 56 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 14 بچے اور 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کی تعداد 334 ہو چکی ہے۔

Read Previous

دنیا بھر سے معروف ستاروں کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی

Read Next

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کافلسطینی صدر محمود عباس کوٹیلیفون ، فلسطینی عوام کی جدوجہدکی مکمل حمایت کےعزم کااعادہ

Leave a Reply