
فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بریت نے دنیا بھر کی انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر وہ انسان جس میں انسانیت کا ذرہ بھی باقی ہے اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔ اس ضمن میں دنیا بھر کے فلمی ستارے فلسطین سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔
معروف امریکی ماڈلز جی جی اور بیلا ہیڈیڈ نے سوشل میڈیا کے ذریعے فلسطین پر اسرائیلی مظالم پر خاموش رہنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا ۔ جی جی کا کہنا تھا وہ تمام لوگ جو
نسلی تضاد، خواتین کے حقوق، ظالم اور کرپٹ حکومتوں کے لیے احتجاج کرتے ہیںفلسطین کے مسئلے پر خاموش ہیں ۔ ایسا نہیں چلے گا۔
ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ فیصلہ کرنے والے کون ہوتے ہیں کہ کس کے انسانی حقوق زیادہ اہم ہیں۔
جی جی کی بہن بیلا نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر دردناک پوسٹ شئیر کی جس میں ماڈل کا کہنا تھا کہ ” ہماری آنے والی نسلیں ماضی کو کس بے یقینی کے عالم میں دیکھیں گی کہ ہم نے فلسطین کو اپنی آنکھوں کے سامنے اتنے لمبے عرصے تک ظالموں کے ہاتھوں برباد ہونے دیا۔ سیاست دان تنقید کے خوف سے حق کا ساتھ دینے سے ڈر رہے ہیں جبکہ دنیا خاموش ہے کہ کہیں ظالم ان سے ناراض نہ ہو جائیں۔
بیشتر پاکستانی اداکاروں نے بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور اسرائیل کو دہشگرد ریاست قرار دیا۔ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اداکار جلال آل نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اسرائیل کو دہشتگرد ریاست کہتے ہوئے لکھا رمضان کے مہینے میں معصوم بچوں کا خون کرنے والے اسرائیل سن لو ہمارے مسلمان بھائی اور مسجد اقصی تنہا نہیں ہیں۔ قاتل اسرائیل، مسلمانوں کی سرزمین فلسطین سے دفع ہو جاو ۔
علاوہ ازیں انگین التان ، کلثوم علی اور اسرابلگچ نے بھی دنیا بھرسے اپنے فالور کو فلسطین میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا۔