turky-urdu-logo

فسلطینیوں کے خلاف پوری طاقت استعمال کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی

اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کو کچلنے کے لئے پوری طاقت استعمال کی جائے گی۔
اسرائیلی سرکاری نیوز ایجنسی کان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی دارالحکومت، شہریوں اور فوجیوں پر جو راکٹ حملے ہو رہے ہیں وہ کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس کسی نے بھی اسرائیل پر حملہ کیا اس کی پوری قیمت ادا کرے گا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کچھ وقت تک مزید جاری رہیں گے۔ قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح غزہ پر میزائل حملے شروع کئے جو ابھی تک جاری ہیں۔کل سے اب تک اسرائیل غزہ پر 150 میزائل حملے کر چکا ہے جس میں درجنوں فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Read Previous

فیس بک صارفین کے لئے کون سا نیا فیچر لا رہا ہے؟

Read Next

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 35 فلسطینی شہید ، سیکڑوں زخمی

Leave a Reply