اسرائیلی پولیس نے فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسلمان نمازیوں پر زبردستی دستی بموں سے حملہ کر دیا۔
اسرائیلی فوجی جوتوں سمیت مسجد اقصی میں گھس گئے۔
مسجد اقصی کے باب الرحمہ سے مسجد کے اندر نمازیوں کے درمیان دستی بم پھینکے گئے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
دنیا بھر میں مسلمانوں کی طرف سے اس حملے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
استنبول میں ترک شہری اسرائیلی قونصلیٹ کے باہر جمع ہو گئے۔
مسجد اقصی کی بےحرمتی اور نمازیوں پر حملے کے خلاف احتجاج ہو گئے۔
مسجد اقصیٰ میں پر امن نمازیوں پر جارحیت کی گئی مگر کوئی ایک بھی نمازی دھماکوں کی آواز سن کر نماز چھوڑ کر نہیں بھاگا بلکہ نماز مکمل کی۔
