turky-urdu-logo

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے وقت اضافی جنگی طیارے تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی فوج کے انخلا کے دوران اضافی جنگی طیارے تعینات کیے جائیں گے۔

لائڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ افغانستان سے تمام سویلین کنٹریکٹرز کو بلایا جا رہا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے 2500 فوجیوں اور 16 ہزار سویلین کنٹریکٹرز کی واپسی کا حکم دیا تھا۔
امریکی چیئرمین پینٹا گون جوائنٹ چیفس مارک ملی نے کہا کہ افغانستان میں 6 بی 52 بمبار اور 12 ایف 18 طیاروں کو ہنگامی مدد کا حکم دیا گیا ہے۔
افغانستان میں یکم مئی سے امریکی اور اتحادی فوجیوں پر اب تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔

Read Previous

خدارا احتیاط کریں، بھارت سے سبق سیکھیں، پاکستانی وزیراعظم کی عوام کی اپیل

Read Next

ترکی میں خواتین کی نسبت مرد حضرات اپنے شریک حیات سے زیادہ خوش ہیں

Leave a Reply