turky-urdu-logo

امن معاہدے اور افغان جنگ کے خاتمے میں پاکستان کا کردار اہم ہے،امریکی صدر

امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور  امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماوں سے گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر جو بائیڈن کا پاکستانی -امریکن  ڈیموکریٹ لیڈر طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدےمیں پاکستان کا کردار اہم ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہو گا۔ ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی، 100 روز میں بہت سے وعدے پورے کیے، آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔

Read Previous

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کر گئے

Read Next

پاکستان ایمازون کی سیلر لسٹ میں شامل

Leave a Reply