turky-urdu-logo

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچیز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کو یو اے ای منتقل کرنے پر راضی ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اس سلسلے میں این سی او سی کے مشورے کا منتظر  ہے کیونکہ پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہونے یا نہ ہونے کی این سی او سی ہدایت جاری کرے گا اور اس سلسلے میں موجودہ صورتحال پر پی سی بی این سی او سی سے رابطے میں ہے۔

این سی او سی نے کراچی میں انعقاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی تو ایونٹ کو یو اے ای منتقل کردیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کے لیے ایونٹ مکمل کرانا ضروری ہے اور آگے ونڈو ملنا مشکل ہے اسی بنیاد پر سی بی ایونٹ کو یو اے ای منتقل کرنے پر رضا مند ہے۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچز یکم جون سے کراچی میں شیڈول ہیں اور میچز سے قبل 7 روز کے قرنطینہ کی مدت 22 مئی سے شروع ہونا ہے۔

Read Previous

آئی پی ایل کی منسوخی سے بھارت کو کتنا نقصان پہنچ سکتا ہے؟

Read Next

مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما اشرف صحرائی قابض بھارتی فوج کی قید میں انتقال کر گئے

Leave a Reply