turky-urdu-logo

بھارت میں کورونا وائرس کی شدت برقرار ، کیسز میں مسلسل اضافہ

بھارت میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں جبکہ مہلک وائرس سے اموات اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3689 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 لاکھ 92 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

بھارتی ریاست دلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال کے بعد اڑیسا میں بھی دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ کورونا ٹاسک فورس نے مودی حکومت کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کے بعد تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا نے بھی بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔ 

Read Previous

ترکی: لاک ڈاون کے دوران حکومت جانوروں کو خوارک کی فراہمی یقینی بنائے گی

Read Next

استنبول: عمارت میں آگ لگنے سے چار پاکستانی جاں بحق

Leave a Reply