ترکی میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے 29 اپریل سے 17 مئی تک مکمل لاک ڈاون نافذ کیا گیا ہے۔ لاک ڈاون کی وجہ سے ازمیر کے کونک اسکوئر میں سینکڑوں کبوتروں کی خواراک ختم ہونے کا ڈر تھا جس پر مقامی حکومت نے ایک ٹیم تشکیل دی جس کو کبوتروں کو دانہ ڈالنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
