
بھارت میں ہر روز کورونا کیسیز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
بھارتی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ 1993 کیسیز رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار 523 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔
بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 91 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جبکہ مجموعی طور پر اموات 2 لاکھ 11 ہزار 853 چکی ہیں۔
کورونا کیسز کی تشویشناک صورتحال کے باعث امریکا نے بھارت پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ آسٹریلیا نے بھارت سے آنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان کیا ہے۔