turky-urdu-logo

ترکی: بین الاقوامی سیاحوں کو لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہو گا

ترک وزارت سیاحت نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سیاحوں کو  ترکی میں لاک ڈاون سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔

وزیر سیاحت نوری ایرسوئے نے انطالیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں اب تک نافذہونے والے جزوی یا مکمل لاک ڈاون میں سیاحوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

سیاحوں کو اپنے پاسپورٹ کے ہمراہ سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کی اجازت ہو گی۔ وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی میں سیاح ہونا خوش قسمتی کی بات ہے۔

ترکی کے محفوظ سیاحت سرٹیفکیٹ  پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر نے بتایا کہ رواں سال سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی معیاد ایک سال کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔

 ترک  حکومت نے 29 اپریل سے 17 مئی تک پورے ملک میں مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لاک ڈاون رمضان کے پورے مہینے اور عید کے تینوں دن تک جاری رہے گا۔

Read Previous

ترک ڈرامے سے متاثر ہو کر پاکستانی خاندن کی ارطغرل غازی کے مقبرے پر حاضری

Read Next

کورولوش عثمان کے ہیرو کی نئی تصاویر کی انسٹاگرم پر دھوم

Leave a Reply