turky-urdu-logo

ترکش ایتھلیٹ یورپین چیمپین بن گئے

ترک جمناسٹ  فرحت آریشن متوازی سلاخوں کے مقابلے میں 2021 کے یورپی چیمپین بن گئے۔

یورپی جمناسٹکس نے  ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ 27 سالہ فرحت نے سویڈش شہر باسل میں منعقدہ یورپی آرٹسٹک جمناسٹ چیمپین شپ میں متوازی سلاخوں کے مقابلے کے دوران سونے کا تمغہ جیتا۔

فرحت نے 15،300 پوئنٹس حاصل کرکے جیت اپنے نام کی۔

روس کے ڈیویڈ بلیاسکی نے 15،133 پوائنٹس حاصل کر کے  دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ  سوئٹزر لینڈ  کے کرسچن برومان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔بومان اور داوسر 15،100 پوائنٹس حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے۔

ایک اور ترک ایتھلیٹ نے 9،666 پوائنٹس حاصل کرکے آٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

Read Previous

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی

Read Next

دنیا میں سب سے زیادہ پھانسیاں دینے والا مصری جلاد خود بھی موت کے منہ میں چلا گیا

Leave a Reply