turky-urdu-logo

بھارت میں کورونا کی شدید صورتحال ،وزیراعظم نریندر مودی بھی خاموش نہ رہ سکے

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تسلیم کر لیا ہے کہ ملک میں کورونا کی لہر نہیں طوفان آیا ہوا ہے۔

قوم سے ریڈیو خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ کورونا طوفان نے قوم کو جھنجوڑ کر رکھ دیا ہے، بہت سے بھارتی شہری وقت سے پہلے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی دوسری لہر نے کہرام مچا رکھا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کیسز سامنےآ رہے ہیں۔

گزشتہ چوبس گھنٹوں کے دوران مزید تین لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 2 ہزار 760 افراد جان سے چلے گئے۔

بھارت میں اب تک ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ کم پڑ گئی ہے اور شمشان گھاٹوں کے باہر میتوں کی آخری رسومات کے لیے طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا نے بھارت کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں بھی تباہی مچا رکھی ہے اور  صرف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 10 پروفیسر اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Read Previous

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے بورجن نے اسلام قبول کر لیا

Read Next

ترکی کا 1915 کے واقعات پر امریکی صدر کے بیان پر شدید ردعمل

Leave a Reply