پاکستان کے شہر کراچی کی شہری عریش فاطمہ نے 4 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سر ٹیفائیڈ پروفیشنل کا اعزاز حاصل کرکے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
عریش نے صرف 4 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سر ٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں 831 نمبر حاصل کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔
سر ٹیفائیڈ پروفیشنل کے امتحان میں کامیابی کے لیے کم سے کم 700 مارکس لینا لازمی ہے۔
اتنی چھوٹی سی عمر میں فاطمہ نے اتنے اچھے نمبر لے کر انوکھی تاریخ رقم کر دی۔
عریش فاطمہ کے والد بھی آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی بیٹی کو اس فیلڈ میں اور ترقی کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران عریش کی آئی ٹی میں دلچسپی دیکھ کر انہوں نے اسکے امتحان کی تیاری میں مدد کی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ عریش بہت لائق بچی ہے۔

One Comment
اللہ کریم اس گڑیا کو اور زیادہ ترقی دے آمین