turky-urdu-logo

پاک، افغان اور ترک وزرا خارجہ کا اہم اجلاس کل استنبول میں گا

ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک، افغان اور ترک وزرا خارجہ کا اہم اجلاس کل استنبول میں گا

ملاقات کے دوران افغان امن عمل کے حوالے سے حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی، توانائی اور  غیر معمولی تارکین وطن کا موضوع زیر بحث ہو گا۔

ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس سے قبل افغان امن کانفرنس 24 اپریل سے 4 مئی تک ہونی تھی جسے طالبان کے شرکت سے انکار کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کا کہنا ہے کہ کانفرنس کو طالبان کی شرکت یقینی نہ ہونے پر ملتوی کیا گیا کیونکہ طالبان کے بغیر کانفرنس کا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔  ترکی کی میزبانی میں افغان امن کانفرنس دوسری بارملتوی ہوئی ہے، اس سے قبل 16 اپریل کوبلایا گیا اجلاس 24 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا۔

Read Previous

ترکی میں چار روزہ کرفیو کا آغاز

Read Next

سعودی عرب : بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے باوجود پاکستان پر سفری پابندی برقرار

Leave a Reply