پاکستان نے بھارت میں کورونا وائرس کی نئی شکل میں اضافے کے باعث آنے جانے والے مسافروں پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی۔
یہ فیصلہ ملک کی اینٹی وائرس حکمت عملی کی نگرانی کرنے والی ایک سرکاری تنظیم نیشنل کمانڈ ایند آپریشنل سنٹر (این سی او سی ) کے اجلاس میں کیا گیا۔
اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ فورم نے دو ہفتوں کے لیے ہندوستان کو سی زمرہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے باعث ہندوستان سے آنے والے مسافروں پر ہوائی اور زمینی راستوں کے ذریعے آنے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اجازت کہ بغیر پاکستانی مسافر بھی پاکستان واپس نہیں آسکتے۔
24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 2 لاکھ 73 ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
انڈیا اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
