ترکی میں اوسط ایک ملین افراد میں سے 710 کورونا کا شکار ہیں ۔ اس وقت ترکی کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا کا دوسرا متاثرہ ترین ملک ہے۔ ترک وزرارت صحت فرحتین کوکا نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کا اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 55 ہزار 149 نئے کیسز جبکہ 341 اموات ریکارڈ کی گئیں۔
اب تک 80 ملین کی آبادی میں سے 4 ملین 32 لاکھ وبا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 36 ہزار 267 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ترک میڈیا کے مطابق وبا سے ہونے والی اموات کی شرح ایک فیصد ہے جو کہ دوسرے ترقی یافتہ ممالک کے برابر ہے۔ ترک حکومت نے ویکسین کے لیے عمر کی حد بھی بڑھا دی ہے جس کے بعد اب 55 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔اب تک 12 ملین سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ترک انتظامیہ کو ویکسین مہم میں د شواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ ایک سروے کے مطابق صرف 30 فیصد ترک عوام کو ویسکین پر بھروسا ہے۔
اس وقت امریکہ وبا سے متاثرہ ترین ملک ہے جس میں اوسط ایک ملین افراد میں سے 826کورونا کا شکار ہیں۔
