
ترکی کے جنوب میں رومن دور کی دو ہزار سال پرانی گلی دریافت ہوئی ۔ ترکی کے صوبے دیارباقر کے قدیم علاقے عامے عیدیا ہویوک میں آثار قدیمہ کی تلاش کے دوران رومن دور کی گلی دریافت ہوئی جس کی کھدائی کا کام جاری ہے۔
ترک دجلہ یونیورسٹی کے پروفیسر عرفان یلدز کرونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھدائی کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
پروفیسر نے بتایا کہ علاقے کے مغربی حصے میں تلاش کے دوران دلچسپ حقائق سامنے آ رہے ہیں۔ رومن دور کی گلی کا نقشہ اور ساخت نظر آنے لگی ہے۔ آج سے ایک سال قبل اس علاقے سے آثار قدیمہ ملنے کی امید پر یہاں کھدائی کا آغاز کیا گیا تھا۔
عامے عیدیا ہویوک متعدد قدیم تہذیبوں کا گھڑ ہے جن میں سلجوق، رومن، فارسی، بارزنطینی، آیوبی دور، عثمانی اور عباسی دور شامل ہیں۔