ترکی نے ملک بھر میں 58 گھنٹے طویل ہفتہ وار کرفیو کو ختم کر دیا۔
کرفیو جمعہ کو شروع ہو کر پیر کو ختم کر دیا گیا۔
ترکی نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے رمضان المبارک کے پہلے دو ہفتوں کے دوران جزوی طور پر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
آئندہ ہفتے بھی ہفتہ وار کرفیو اسی طرح ہی جاری رہے گا۔
ترکی میں 2 گھنٹوں کے دوران تقریبا 56 ہزار نئے کورونا وائرس کے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
