turky-urdu-logo

آذربائیجان کے ایلون اسمائیلوف اور پاکستان کی معصومہ رضوی کا نیا سفر

 پاکستان اور آذربائیجان میں محبت کے رشتے مضبوط ہونے لگے۔

ملکی سطح کی دوستی اب مقامی رشتوں کے ڈھانچے میں ڈھلنے لگی۔

باکو میں زیرتعلیم ایلون اسمائیلوف نے اپنی پاکستانی کلاس فیلو معصومہ رضوی سے شادی کرلی۔

ایلون اسمائیلوف باکو ہائر آئل سکول کے گریجویٹ ہیں جبکہ معصومہ رضوی تیسرے سال کی طالبہ ہیں۔

 باکو میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی اس شادی میں شریک ہوئے اور آذربائیجان اور پاکستان میں بننے والے محبت کے رشتے کے گواہ بنے۔

باکو ہائر آئل سکول کی فکلیٹی نے ایلون اسمائیلوف اور معصومہ رضوی کو ازدواجی بندھن میں بندھنے پر مبارک باد دی اور خاندانی خوشی ،لمبی عمر ،صحت مند اور خوشحال زندگی کی دعا دیتے ہوئے  کہا یہ شادی آزربائیجان اور پاکستان میں بھائی چارے کی عمدہ مثال ہے ۔

یہ ایک ہی مذہب، ایک ہی روایات کے ساتھ جڑے لوگوں کے اتحاد کی علامت ہے ۔

ٹوئٹر  پر لوگوں نے انکو شادی کی مبارک باد دی اور   دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی محبت کو بھی سراہا۔

Read Previous

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹیلیفون

Read Next

اسرا بلگیچ کی ساتھی اداکار مرات یلدریم کے ساتھ خوبصورت تصاویر وائرل

Leave a Reply