پاکستان میں 4 گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کر دیے گئے۔
ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فیصلے کے تحت ٹوئٹر ، فیس بک ، یو ٹیوب ، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو 4 گھنٹوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی۔
پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا تاہم ابھی تک انکو بند کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
