turky-urdu-logo

دنیا میں پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بڑھ گئی،رینکنگ 192 سے 107 پر آگئی

دنیا کے بہترین پاسپورٹ کی لسٹ میں پاکستانی پاسپورٹ کی رینکنگ 192 سے 107 پر آگئی۔

بین الاقوامی  ادارے ہینلے  کی جانب سے 110 ممالک کے پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کی گئی۔

جاپان نے ایک بار پھر دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

سنگاپور  کا پاسپورٹ دوسرے اور جرمنی اور جنوبی کوریا کا پاسپورٹ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انڈکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ 107 ویں نمبر پر پہنچا  جسکے بعد پاکستانی  اب 32 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔

گذشتہ سال پاکستانی پاسپورٹ 192 نمبر پر تھا۔

Read Previous

ترکی میں افغان امن کانفرنس 24 اپریل سے شروع ہو گی

Read Next

پاکستان: گلگت بلتستان کا ضلع گھانچے ملک کا پُر امن شہر، 15 سال میں ایک بھی قتل نہیں ہوا

Leave a Reply