
واٹس ایپ پر ویڈیو چیٹ کے لیے موبائل کی ضرورت نہیں رہی اب صارفین با آسانی ڈیسک ٹاپ پر اپنے پیاروں سے باتیں کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے نئے فیچر کے مطابق اب صارفین ڈیسک ٹاپ پر وائس اور ویڈیو کال کر سکیں گے۔
واٹس ایپ نے ٹوئٹ میں کہا کہ اب واٹس ایپ صارفین باآسانی ڈیسک ٹاپ پر وائس اور ویڈیو کال کر سکتے ہیں۔

صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔