واٹس ایپ نے اینڈروئڈ اور آئی فون صارفین کے لیے شارٹ کیز کے نام سے نیا فیچر متعارف کروا دیا۔
واٹس ایپ نے ٹویٹر پر اس اپ ڈیٹ کو فائنل باس موڈ:کھول دیا گیا کے نام سے شیئر کیا ہے۔

اب صارفین باآسانی پیغامات کو بنا پڑھے نشان لگانے، چیٹس کو میوٹ کرنے، کسی بھی چیٹ کو تلاش کرنے یا نیا چیٹ ونڈو کھولنے کے لیے شاڑت کٹس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ ہر گزرتے دن کے ساتھ نت نئے فیچرز اپنے صارفین کے لیے متعارف کروا رہا ہے۔
