turky-urdu-logo

ترکی: کورونا وائرس کے کیسیز میں ریکارڈ توڑ اضافہ

  ترکی میں کورونا وائرس کے کیسیز میں ریکارڈ توڑ اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 7 سو لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق  ترکی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3.63 ملین تک تجاوز کر چکی ہے۔

اس ہفتے  35 ہزار 5 سو 3 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 3.2 ملین ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا  کے باعث 32 ہزار 9 سو 43 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں اب تک 40.3 ملین کورونا وائرس ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

14 جنوری سے شروع ہونے کے بعد سے  اب تک 17.96 ملین  ویکسین کی ڈوز لگائی جا چکی ہیں۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار 6 سو 4 ہو چکی ہے۔

دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 192 ممالک میں کورونا وائرس 2.87 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

امریکہ ، برازیل اور انڈیا سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

روس کی پاکستان کو ویکسین، توانائی، سیکیورٹی آلات اور دیگر شعبوں میں تعاون کی پیشکش

Read Next

واٹس ایپ:صارفین کے لیے شارٹ کیز فیچر کھول دیا گیا

Leave a Reply