
ترک عدالت نے 2016 میں ہونے والے دھماکوں کے الزام میں 4 دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔
سزا پانے والے افراد اتلا ال حسن ال میوف ، فاضی محمد علی، ہلیل درویش اور احمد ال حسن کو ایک سے زائد بار 3 سو 28 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے ان افراد کو نبیل دادلی کی مدد کرنے کے جرم میں 192 سال قید کی سزا سنائی۔
12 جنوری 2016 کو نبیل دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا ۔
ملزمان کو 128 سال 16 لوگوں کو قتل کرنے اور 8 سال 4 مہینے خطرناک اسلحہ اپنے پاس رکھنے کے جرم میں بھی سزا ئیں سنائی گئی۔
استنبول کی عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ عبد الرحمن فیض راشد کو مسلح دہشت گرد گروہ کا رکن رہنے کے الزام میں 6 سال 3 ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔
اسی کیس میں قابل اعتماد ثبوتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے 18 ملزمان کو بری کر دیا گیا۔
اس دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے جن میں زیادہ تر جرمنی کے سیاح تھے،اسکے علاوہ 16 افراد زخمی ہوئے تھے۔