ترکی کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے اپنے بیان میں بتایا کہ روس میں منعقدہ یورپی ویٹ لفٹنگ ٹورنامنٹ میں ترک ایتھلیٹس نے 3 تمغے اپنے نام کر لیے۔
ماسکو میں ای ڈبلیو ایف کے سینئر ویٹ لفٹنگ چیمپین شپ مقابلے کے دوران ترک ایتھلیٹ معمر ساحین نے 120 کلو وزن اُٹھا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔
مجموعی طور پر287 کلو گرام وزن اُٹھا کر فردی ہارڈل نے کانسی کا تمغہ جیتا۔
سمی کینتلی نے خواتین کے زمرے میں 110 کلو گرام وزن اُٹھا کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
3 اپریل سے شروع ہونے والی یہ ٹورنامنٹ 11 اپریل تک جاری رہے گی۔
