turky-urdu-logo

آذربائیجان نے عالمی سطح پر صحت پالیسی کا اعلان کردیا





آذربائیجان نے عالمی سطح پر صحت پالیسی کا اعلان کردیا۔

پالسی کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ  یہ پالیسیز پہلے  ملک کے کچھ حصوں میں نافذ کی گئی تھیں لیکن اب انہیں پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا۔

عہدیداروں کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس سکیم کو عالمی سطح پر بھی متعارف کروائیں گے۔

 صحت  کی کوریج کا نظام 2020 سے ملک  کے شمال میں پائلٹ اسکیم کے نام سے کام کر رہا ہے۔

اس نظام کے ذریعےآذربائیجان کے شہری تقریبا 3500 اسپتالوں میں بلا معاوضہ 2 ہزار 5 سو 50  صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

سینئر عہدیداررامین بیراملی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  صحت پالیسی کے ساتھ ساتھ آذربایجان دوسری پالیسیز  کو بہتر بنانے پر  کام کر رہا ہے۔

بیراملی کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں آذربائیجان کے اندر صحت کی خدمات کا معیار اور بہترین ہوگا۔

Read Previous

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری سفر کا آغاز

Read Next

برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کر دی

Leave a Reply