turky-urdu-logo

برطانیہ نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کر دی

عالمی وبا کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں پاکستان کے علاوہ کینیا، بنگلا دیش اور  فلپائن کو بھی شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے صرف برطانوی اور آئرش شہریوں کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی، ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والے برطانوی شہریوں کو  10 دن قرنطینہ کرنا ہو گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ریڈلسٹ میں شامل ممالک سے برطانیہ آنے والوں پر پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے ہو گا۔

Read Previous

آذربائیجان نے عالمی سطح پر صحت پالیسی کا اعلان کردیا

Read Next

اگر آپکے پاس واٹس ایپ ہے تو آپ کہیں سے بھی پیسے منگوا سکتے ہیں

Leave a Reply