وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ترکی میں 40 ہزار8 سو افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق تازہ ترین اضافے کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3.3 ملین ہو چکی ہے۔
اس ہفتے 20ہزار 8 سو 17 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 3 ملین ہو چکی ہے۔
تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 2 ہزار 1 سو 35ہو چکی ہے۔
ترکی میں اب تک 38.8 کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
14 جنوری سے شروع ہونے کےبعد سے اب تک 16.3 ملین ویکسین لگ چکی ہیں۔
9.3 ملین سے زائد افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے جبکہ 7ملین افراد کا ویکسین کورس مکمل ہو چکا ہے۔
دسمبر 2019 سے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.8ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔
برازیل ، انڈیا اور امریکہ اب تک کہ سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔
