ترک میڈیا کے مطابق انگین التان کا نیا تاریخی ڈرامہ سیریل 2022 کے آغاز میں نشر کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ڈرامہ سیریل "بربروس” کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ انگین التان ڈرامہ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
انگین التان عرف ارطغرل، ڈرامہ میں خیرالدین پاشا کا کردار نبھائیں گے۔ خیرالدین پاشا نے عثمانیہ دور میں بحیرہ روم میں فتوحات حاصل کرکے عثمانیہ سلطنت کو مزید مضبوط و مستحکم کیا۔
سوشل میڈیا پر انگین کی ساتھی اداکارکے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور مداح ڈرامے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

