تر ک سائنس دان نانو ٹیکنالوجی فرم نانوگرافی کے ساتھ مل کر ناک کے ذریعے لگائی جانے والی کورونا ویکسین تیار کر رہے ہیں۔
ترک صنعت و ٹیکنالوجی کے وزیر نے انقرہ میں نانو گرافی کے نئے پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناک کے ذریعے سپرے کرنے والی ویکسین زیادہ موثر ہو گی۔
مصطفی وراق نے بتایا کہ یہ ویکسین ترکی کی وباکے خلاف جاری جنگ میں مدد فراہم کرے گی۔ اور وبا کی شکل تبدیل ہونے کی صورت میں ویکسین کو بھی آسانی سے بدلا جا سکے گا۔
ویکسین کے حتمی مراحل کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور اس کی ٹرائل کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔
ویکیسن کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد رواں سال استعمال کے لیے دستیاب کر دی جائے گی۔
