turky-urdu-logo

ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک اکنامک معاہدے پر دستخط

ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ اسٹریٹیجک اکنامک (تزویراتی معاشی ) شراکت داری کا معاہدہ  طے پاگیا۔

میڈیا کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی گذشتہ روز 2 روزہ دورے پر تہران  پہنچے تھے۔

معاہدے کے تحت چین ایران کے درمیان توانائی، انفراسٹرکچر سمیت اہم شعبوں میں سرمایاکاری متوقع ہے۔

دونوں ممالک کےدرمیان دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانےکےمعاہدے پر 2016 سے کام جاری تھا۔

رپورٹ کے مطابق چین ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور 2018 میں امریکی پابندیوں سے قبل تک وہ ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار بھی تھا۔

ایران کا کہنا ہےکہ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید مضبوطی آئے گی۔

Read Previous

ترکی میں 1 کروڑ 47 لاکھ 94 افراد کو ویکسین لگ چکی ہے

Read Next

بنگلادیش میں مودی خلاف مظاہرے، چار افراد جاں بحق

Leave a Reply