turky-urdu-logo

سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

سعودی عرب اور یونان نے سودہ ایئر بیس میں 15 روز سے جاری فضائی مشقیں مکمل کر لیں۔ فضائی مشقوں کا اختتام بحیرہ روم میں پروازوں کے ساتھ کیا گیا۔
جن میں سعودی عرب کے ایف 15 سی یونان کے ایف 16 میراج 2000 فینٹم ایف فور شریک ہوئے۔ دونوں ملکوں کے طیاروں نے مشقیں کیں۔ سعودی فضائی دستے کے کمانڈر کرنل عبدالرحمن الشہری نے کہا کہ یونان کے ساتھ فضائی مشقوں کے تمام اہداف ہر سطح پر پورے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی فضائیہ کے دستے نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور انفرادیت کو اجاگر کیا ہے ۔سعودی کمانڈر نے مزید کہا کہ یونان کے سودہ ایئربیس میں سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور ان کے یونانی ہم منصب کی آمد سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے جوانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور یہ مشقیں بے حد اہم تھیں۔ واضح رہے کہ ترکی نے سعودی عرب اور یونان کی مشترکہ فوجی مشقوں پرحالیہ کشیدگی کے تناظر میں تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Read Previous

ترک ڈرامے ارطغرل کی پروڈکشن ٹیم عید کے بعد پاکستان آئے گی

Read Next

غیر ملکی فوج کے انخلا سے خانہ جنگی اور افراتفری پھیل جائے گی، افغان قومی سلامتی کونسل

Leave a Reply