
برہان قایا ترک صدر ایردوان کی آق پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل ہو گئے
برہان قایا ترک اس سے قبل حکمران پارٹی میں امور خارجہ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

برہان قایا ترک نے پارلیمنٹ میں اعلی عہدوں پر خدمات سر انجام دی ہیں ۔
وہ ترکی پاکستان انٹر پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ کے مسلسل تین بار چیر مین بھی رہ چکے ہیں۔
برہان قایا ترک اس وقت پاک ترک ثقافتی ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر بھی فرائض ادا کررہے ہیں۔
پاکستان سے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کے نتیجے میں انہیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے بھی نوازہ ہے۔
برہان قایا ترک نے اعلی تعلیم یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے حاصل کی ہے۔