
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترکی میں اسلامی تاریخ کی سلطنت عثمانیہ پر مبنی ترک ڈرامہ ارطغرل غازی اور کورولوش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا۔ اسپیکر کو کورولوش عثمان کے سیٹ پر قائی قبیلے کے تاریخی پس منظر سے تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

اسپیکر نے سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار بورک سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپیکر کا کہنا تھا کہ اسلامی تاریخ کو اُجاگر کرنا ایک قابل تحسین اقدام ہے۔ وہی قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنی تاریخ سے جوڑی رہتی ہیں۔ اسلامی تاریخ ہمیں سبق دیتی ہے کہ مشکل حالات میں یکجا ہوکر دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے اور ہر طرح کے مصائب کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسلامی تاریخ پر مبنی اس ڈرامے میں بہترین اداکاری کرنے والے اداکاروں کے کام کو سراہا۔

