
اسرائیل کی فوج نے رات گئے غزہ پر کئی میزائل حملے کئے تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان اویشے ادراعی نے کہا ہے کہ غزہ پر میزائل حملوں میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپترز نے حصہ لیا۔ یہ حملے حماس کی فوجی تنصیبات پر کئے گئے جہاں راکٹ تیار کئے جاتے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے ایک راکٹ اسرائیل پر فائر کیا گیا تھا جس کے جواب میں اسرائیلی حملہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق غزہ سے فائر کیا گیا راکٹ ایک کھلے میدان میں گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں کل عام انتخابات کے لئے ووٹنگ بھی ہوئی جس میں وزیراعظم نتن یاہو برتری حاصل کر رہے ہیں۔