turky-urdu-logo

سعودی عرب کی جمال خشوگی قتل کیس کی تفتیشی افسر کو قتل کی دھمکی

سعوی حکام نے اقوام متحدہ کی ایک آزاد تفتیشی افسر کو قتل کی دھمکی دی ہے جو سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی قتل کیس کی تفتیش کر رہی ہیں۔

برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی تفتیشی افسر ایگنس کیلامرڈ نے کہا کہ سعوی حکام نے کئی بار انہیں "اپنی حفاظت کرنے” کو کہا۔

ایگنس کیلامرڈ نے کہا کہ جنیوا میں ہونے والے کئی اجلاسوں میں سعودی حکام نے اقوام متحدہ کے سینئر حکام سے کہا کہ ایگنس کیلامرڈ سے کہیں وہ اپنی حفاظت کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیغام انہیں قتل کرنے کی ایک دھمکی ہے جسے اقوام متحدہ کے سینئر حکام نے انتہائی سنجیدگی سے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے قتل کی پہلی دھمکی جنیوا میں ہونے والے ایک اجلاس میں دی جو جنوری 2020 میں ہوا تھا۔ ایگنس نے بتایا کہ جنیوا میں ہونے والے اس اجلاس میں سینئر سعودی سفارتکار اور اقوام متحدہ کے سینئر حکام شریک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جمال خشوگی قتل کیس کی تفتیش میں ایگنس کیلامرڈ کی تفتیش پر خاصے برہم ہیں اور انہوں نے کئی بار اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

ایگنس نے کہا کہ سعودی سفارتکاروں کے ساتھ ایک ملاقات میں سعودی حکام نے انہیں بتایا کہ کئی لوگوں نے ٹیلی فون کر کے کہا ہے کہ ایگنس سے کہو کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنائے۔ ایگنس کے مطابق سعودی حکام نے براہ راست انہیں قتل کی دھمکیاں دی ہیں۔

اقوام متحدہ نے جب یہ معاملہ سعودی حکومت کے ساتھ اٹھایا تو ان کا کہنا تھا کہ ان باتوں کو سنجیدہ نہ لیا جائے۔

ایگنس نے کہا کہ جنیوا میں ہونے والے اجلاس کے بعد جب وہ دفتر سے نکل گئیں تو سعوی حکام نے اقوام متحدہ کے سینئر حکام سے کہا کہ ایگنس کی حفاظت کی جائے اور ان کو مشورہ دیا کہ وہ اس کیس میں احتیاط برتیں۔

واضح رہے کہ سعودی نژاد امریکی صحافی جمال خشوگی کو اکتوبر 2018 میں ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں سعودی سفارتخانے میں اس وقت قتل کر دیا گیا تھا جب وہ کچھ ضروری کاغذات لینے گئے تھے۔ ترکی اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اس قتل کی براہ راست ذمہ داری سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر عائد کی ہے۔

Read Previous

ترکی میں نوجوان نسل تیزی سے کم ہو رہی ہے، صدر ایردوان کی نوجوانوں کو جلد شادی کی نصیحت

Read Next

ترکی اور یورپین یونین کے تعلقات: یورپی بلاک ترکی پر پابندیاں لگانے میں تذبذب کا شکار

Leave a Reply