ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں جشن نوروز کی آمد پر میونسپلٹی کے تعاون سے پاکستانی سفارتخانے نے ایک خوبصورت تقریب سجائی پاکستانی سفیر سائرس سجاد قاضی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
تقریب کا آغاز پاکستانی قومی ترانہ سے کیا گیا۔
اس موقع پر پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کو خوبصورتی سے سجایا گیا اورمختلف ممالک کے پرچم بھی آویزاں کئے گئے
ترکی میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد بھی جشن نوروز کی خوشیوں میں شریک ہوئی

ترکی میں پاکستانی طلبا نے پاکستانی مصنوعات کے مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے جو کہ مہمانوں کی توجہ کا مرکز رہے۔ دیدہ زیب کڑھائی والے کرتے ،نقش و نگار سے مزین برتن خواتین کی توجہ کا مرکز رہے

خاص طور پر پاکستانی بریانی کے اسٹال پر مہمانوں کی طویل قطار دیکھنے کو ملی پاکستانی طلبہ نے سندھی موسیقی کی دھن پر روایتی رقص بھی پیش کیا
