turky-urdu-logo

کورونا وائرس ترکی میں ایک بار پھر اپنی جڑیں مضبوط کرنے لگا

وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق ترکی  میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  22 ہزار 2 سو لوگوں میں کورونا وائرس  کی تصدیق  ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق  تازہ ترین اضافےکے ساتھ ترکی میں اب تک 3.3 ملین لوگ کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

اس ہفتے 19 ہزار 4 سو 94 لوگ کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں جنکی مجموعی طور پر تعداد 2.8 ملین ہو چکی ہے۔

تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد 1 ہزار 6 سو 44 تک تجازوز کر چکی ہے۔

ترکی میں اب تک 36.55 ملین  کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ترکی میں 14 جنوری سے ہیلتھ ورکرزاور اعلی افسران کو ویکسین لگنے کی  شروات ہو چکی ہے۔

دسمبر 2019 میں شروع ہونے کے بعد سے اب تک  کورونا وائرس 192 ممالک میں 2.7 ملین لوگوں کی جانیں لے چکا ہے۔

امریکہ ، انڈیا اور برازیل اب تک کے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے ایک ہیں۔

Read Previous

ورلڈ گرینڈ پرکس:ترک کھلاڑی 8 میڈل جیتنے میں کامیاب

Read Next

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفارتخانے میں جشن نوروز

Leave a Reply