turky-urdu-logo

ترک معارف فاونڈیشن کی انسانی ترقی کے لیے جدوجہد قابل تعریف ہے؛ مصطفی سینتوپ

ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر  مصطفی سینتوپ نے ترک خیراتے ادارے ترک معارف فاونڈیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی جانب سے انسانی ترقی کے لیے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

دارالحکومت انقرہ میں ترک معارف کے دسویں مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی سنتوپ نے کہا کہ انسانیت کی ترقی در حقیقت ہر ملک کی ترقی ہے۔ ترک معارف کے اسکولز  اس عظیم مقصد کی حصول کے لیے دن رات کام کر رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وبا کے گزر جانے کے بعد بھی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ترکی بھی اس زمن میں عالمی اور مقامی سطح پر  ٹیکنالوجی میں سرمایہ جاری کرنا جاری رکھے گا جس سے ترکی کی مسابقت میں اضافہ ہو گا۔

ترک حکومت نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کےبعد بیرون ملک دہشت گرد تنظیموں سے   منسلک سکولز  کی نگرانی کے لیے یہ ادارہ قائم کیا تھا۔

گزشتہ پانچ سالوں میں ادارے نے مختلف ممالک میں اسکولز  اور تعلیمی مراکز  قائم کیے۔

Read Previous

استقلال مارشی

Read Next

ترک پاکستانی بہنوں اور بھائیوں کی محبت اور قربانی کے مقروض ہیں، ترک اداکار جلال آل

Leave a Reply