turky-urdu-logo

فلسطینیوں کی مزید زمین پر قبضہ امریکی صدر بائیڈن کی اجازت سے مشروط ہے، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا ہے کہ فسلطین کی مزید زمین پر قبضہ امریکی صدر جو بائیڈن کی حمایت اور اجازت سے مشروط ہے۔

اسرائیلی ٹی وی نیوز چینل 12 سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی منظوری کے بغیر اسرائیل فلسطین کے شہر مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر قبضہ نہیں کرے گا۔ یہ اسرائیل کا پہلے دن سے موقف ہے کہ جب تک امریکہ منظوری نہیں دے گا اس وقت تک اسرائیل فسلطین کی مزید زمینوں پر قبضہ نہیں کرے گا۔ اب تک اسرائیل نے فلسطین کی جتنی بھی زمینوں پر قبضہ کیا ہے اس کی امریکہ سے باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن فلسطین کی مزید زمین پر قبضے کے خلاف ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل اپنے منصوبے کو ہر صورت عملی شکل دے گا اور فلسطینی شہر مغربی کنارے کے مزید علاقوں پر قبضے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

انہوں نے فلسطین کی مزید زمینوں پر قبضے کی فی الحال کوئی ٹائم لائن نہیں دی تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے منصوبے کو ہر حال میں عملی جامہ پہنائیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے گذشتہ سال جولائی میں فلسطین کی مزید زمینوں پر قبضے کا ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس کے لئے انہیں اپنے انتخابی اتحادی موجودہ اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینتز کی حمایت حاصل تھی۔ تاہم بعد میں اُس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اتحادیوں کے ساتھ اختلافات کے باعث اس منصوبے کو مکمل نہیں کیا جا سکا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بار پھر واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ اپنے منصوبے کو ہر صورت مکمل کریں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں 23 مارچ کو عام انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو گی۔ ایگزٹ پول کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نتن یاہو سادہ اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

حالیہ دو برسوں میں اسرائیل کے اندر یہ چوتھے عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ اگر اس بار بھی کوئی جماعت سادہ اکثریت حاصل نہ کر سکی تو پانچویں بار دوبارہ انتخابات کروائے جائیں گے۔

Read Previous

صدر ایردوان خواتین حقوق کے "استنبول کنونشن” سے دستبرداری کا فیصلہ واپس لیں، یورپین یونین

Read Next

ترک فضائیہ یوم پاکستان پر فضائی کرتب دکھائے گی

Leave a Reply