turky-urdu-logo

ترک صدر رجب طیب ایردوان کا جشن نوروز کے موقع پر خصوصی پیغام

ترک صدر رجب طیب ایردوان نےجشن  نوروز  کے موقع پر  عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ترک قوم   مزید خوشحال، عدل پر مبنی  اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے۔

صدارتی دفتر محکمہ مواصلات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر ایردوان نے جشن نوروز کی مناسبت سے پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے بہار  کے پیامبر  اور امن اوربھائی چارے کی علامت جشنِ نوروز کی مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ” ہزاروں سالوں سے وسطی ایشیاء سے اناطولیہ  اور بالقان تک وسیع سطح پر  منائے جانے  والے اس جشن  کے موقع پر میری دعا ہے کہ  پوری دنیا میں باہمی اتحاد و اخوت کے جذبات کا بول بالا ہو”۔

انہوں نے کہا ہے کہ "جشن نوروز کی پیدا کردہ امید اور باہمی اتحاد و اخوت کے جذبات کے ساتھ ہم  اپنی عورتوں ، مردوں، جوانوں اور بوڑھوں  سب کے ساتھ مل کر اپنے ملک، علاقے اور پوری دنیا کےلئے زیادہ خوشحال ، منصفانہ اور محفوظ مستقبل کی تعمیر کرنا جاری رکھیں گے۔ میری دعا ہے کہ جشن نوروز میرے ملک و ملت کے لئے اور پوری انسانیت کے لئے خوشحالی و برکت کا وسیلہ بنے۔میں آپ سب کو دلی سلام پیش کرتا ہوں”۔

Read Previous

ترک وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے استنبول میں ملاقات

Read Next

ترکی: مزید 21 ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Leave a Reply